امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ نے غیر ملکی دورے کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ کے
ساتھ جانے کا اعلان کر دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق محکمہ انصاف
کی جانب سے ٹرمپ کیخلاف تحقیقات کے آغاز کے بعد میلانیا ٹرمپ نے اعلان کیا
ہے کہ وہ 8 روزہ غیر ملکی دورے کے دوران اپنے شوہر کے ساتھ جائیں گی۔ دونوں
اپنے دورے کے دوران سب سے پہلے سعودی
عرب جائیں گے جس کے بعد اسرائیل ،
روم ، برسلز اور پھر سسلی پہنچیں گے۔ امریکی خاتون اول نے اپنے بیان میں
کہا کہ میں اپنے ٹرپ کے حوالے سے بہت پرجوش ہوں جو نہ صرف نیشنل
سیکیورٹی اور بیرونی تعلقات پر کام کرنے والے اپنے شوہر کی حمایت کا موقع
ہے بلکہ میرے لیے اعزاز کی بات ہو گی کہ میں مختلف ممالک کی خواتین اور
بچوں سے بات چیت کر سکوں گی ۔